Breaking News

سات سیکنڈ میں موبائل چارج کرنے والی ڈیوائس https://ift.tt/EtpkTcU

لاس ویگس: ٹیکنالوجی کمپنی سویپری نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو سات سیکنڈ کے اندر مکمل طور پر چارج کیا جا سکے گا۔

سویپری نامی اس  ڈیوائس میں کم  وزن متعدد بیٹریاں ہوتی ہیں جو فون کی پشت پر مقناطیسی ہولڈر کی مدد سے فون سے منسلک ہوجاتی ہے نچلی جانب موجود پورٹ سے جڑ جاتی ہیں۔

ہر بیٹری پیک کا وزن اندازاً دو ڈبل اے سائز بیٹریوں کے برابر ہوتا ہے اور یہ تمام اسمارٹ فونز کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

اس کو استعمال کرنے کےلیے صارفین اپنے فون سویپری ڈیوائس میں رکھتے ہیں جو خود بخود استعمال شدہ بیٹری کو ہٹا کر مکمل چارج بیٹری سے بدل دیتا ہے۔

یہ ڈیوائس بیک وقت پانچ چارج بیٹریاں اپنے اندر رکھ سکتی ہے، جس کے حوالے سے ڈیوائس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاندان کے استعمال کے لیے مثالی شے ہے۔

سویپری کے تخلیق کار علی صالح کے مطابق جدید اسمارٹ فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور ان کی چارجنگ بھول جانا بہت آسان ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین کو موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے یاد دہانی کے ساتھ کیبلز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ ڈیوائس 9 تا 12 جنوری 2024 کے درمیان امریکی شہر لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرک شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس کی فروخت کا آغاز اس سال کے دوسرے سہ ماہی سے متوقع ہے۔

The post سات سیکنڈ میں موبائل چارج کرنے والی ڈیوائس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/iJQaqNj
via IFTTT

No comments