Breaking News

مسٹر بیسٹ نے ایکس پر اپنی پہلی ویڈیو سے چند روز میں کروڑوں روپے کمالیے https://ift.tt/HWbfKoY

دنیا کے مشہور ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے ایکس پر اپنی پہلی ویڈیو سے ایک ہفتے میں ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد رقم کمالی۔

مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 16 جنوری کو 16 منٹ 28 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو تادم تحریر 156 ملین ویوز حاصل کرچکی تھی۔

مسٹر بیسٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ یہ جاننے کیلئے کہ ایکس پر ایک ویڈیو پر اشتہارات سے کتنی آمدن ہوتی ہے اس ویڈیو کو ری اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اگلے ہفتے وہ اس سے ہونے والی آمدنی کے بارے میں سب کو آگاہ کریں گے۔

مسٹر بیسٹ نے ٹھیک ایک ہفتے بعد پیر کو ویڈیو پر ہونے والی آمدنی کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کے مطابق انہوں نے اس پر 2 لاکھ 63 لاکھ ڈالر (پاکستانی 73 کروڑ روپے سے زائد) سے زائد رقم کمائی۔
new m beast

مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مشتہرین نے دیکھا کہ میری ویڈیو توجہ حاصل کر رہی ہے تو انہوں نے میری ویڈیو پر اشتہارات خریدے اور اس طرح میری فی ویو آمدنی دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

The post مسٹر بیسٹ نے ایکس پر اپنی پہلی ویڈیو سے چند روز میں کروڑوں روپے کمالیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/WjXTrdm
via IFTTT

No comments