Breaking News

ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات پر بٹ کوائن لینے سے انکار کردیا https://ift.tt/eA8V8J

برقی کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔

کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس بات کا اعلان کیا۔  ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں ہم نے ادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن کو وصول کرنا بند کردیا ہے اور اب صارفین بٹ کوائن کی مدد سے ٹیسلا نہیں خرید سکتے۔

مزید پڑھیے: ’’بِٹ کوائن‘‘ غیرمرئی سِکّہ

ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی، جب کہ ٹیسلا کےحصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ ٹیسلا نے رواں سال مارچ میں ہی کچھ ماہرین ماحولیات اورسرمایہ کاروں کی مخالفت کے با وجوداعلان کیا تھا کہ اب ٹیسلا کی گاڑیوں کو بٹ کوائن کی مدد سے خریدا جاسکتا ہے۔

اس سے ایک ماہ قبل ہی ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بٹ کوائن خریدنے کا انکشاف کیا تھا۔ تاہم ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد ٹیسلا پھر اپنی ڈگرپرواپس آگئی ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ  بٹ کوائن کی مائننگ اورٹرانزیکشن میں روایتی ایندھن ( فاسلز فیول)  خصوصا کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ’ کرپٹو کرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے، لیکن اسے ماحولیاتی نقصان کے ساتھ نہیں لایا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا اپنے بٹ کوائن فروخت نہیں کرے گی، اور ہمارا ارادہ انہیں اس وقت استعمال کرنے کا ہے، جب تک اس کی مائننگ زیادہ سسٹین ایبل انرجی پر منتقل نہیں ہوجاتی۔

The post ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات پر بٹ کوائن لینے سے انکار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3y9Mq2e
via IFTTT

No comments