اب ’بند ہوجا فون‘ کہنے سے فون بند ہوجائے گا https://ift.tt/eA8V8J
سان فرانسسكو: گوگل اسسٹنٹ بہت جلد اینڈروئڈ فون کے لیے ایک آپشن پیش کررہا ہے جس میں آپ آواز کے ذریعے اپنے فون کو آف کرسکیں گے۔
گوگل اینڈروئڈ 12 میں ہم اس کا اشارہ دیکھ چکے ہیں۔ گوگل نے آئی فون اور سام سنگ کی طرح اینڈروئڈ فون کے پاور بٹن کو ایک اور مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے گوگل اسسٹنٹ سے جوڑ کر اسمارٹ فون کو بند کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اگرچہ اینڈروئڈ 12 بی ٹا میں کئی اہم اور بنیادی تبدیلیاں پیش کی گئی ہیں۔ لیکن اب نائن ٹو فائیو گوگل نے نئے او ایس کے کچھ پہلو کو بغور دیکھا ہے۔ گوگل اسسنٹنٹ کے نئے ورژن میں یہ آپشن موجود ہوگا کہ آپ وائس اسسٹنٹ کی مدد سے فون کو بند کرسکیں گے۔
فی الحال یہ آپشن اینڈروئڈ 12 بی ٹا ون ورژن میں موجود نہیں اور توقع ہے کہ اگلے ورژن میں سامنے آجائے گا۔
The post اب ’بند ہوجا فون‘ کہنے سے فون بند ہوجائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3vfMgV7
via IFTTT
No comments