Breaking News

آئی فون ہاٹ اسپاٹ کا اہم فیچر https://ift.tt/2SBGsXV

سلیکان ویلی: پاس ورڈ بھولنا ایک عالمگیر مسئلہ ہے اور دنیا کے ہر خطے میں موجود ہرزبان بولنے والے کو اس مسئلے کا سامنا ہے تاہم آئی فون نے اب اس مسئلے کا حل پیش کردیا ہے۔

جی میل، فیس بک، ٹوئٹر یاہو اور دیگر ویب سائٹس تو آپ کو پاس ورڈ تبدیل یا ریکور کرنے کا آپشن دے دیتی ہیں، لیکن اگر آپ اپنے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا پاس ورڈ بھول جائیں تو اسے دوبارہ حاصل کرنا ویب پورٹلز کے پاس ورڈ ریکور کرنے کی نسبت زیادہ آسان ہے۔ اگر آپ اپنے آئی فون کے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا پاس ورڈ بھول چکے ہیں یا اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ہدایات پر عمل کریں :

1۔ آئی فون کی سیٹنگ میں جائیں

2۔ پرسنل ہاٹ اسپاٹ پر ٹیپ (کلک) کریں

3۔ پرسنل ہاٹ اسپاٹ سیٹنگ کے پیج پر جاکر وائی فائی  پاسورڈ کا آپشن دیکھیں

وائی فائی کا ہاٹ اسپاٹ پاسورڈ کیسے تبدیل کریں؟

پاسورڈ تبدیل کرنے کے لیے  سیٹنگ میں جائیں، پرسنل ہاٹ اسپاٹ آپشن ، وائی فائی پاسورڈ پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد پاس ورڈ کے خانے میں جاکر پہلے سے موجود پاس ورڈ کو مٹا کر نیا پاس ورڈ ٹائپ کریں اور پھر Done پر ٹیپ کر کے اس ترتیب کو محفوظ کرلیں۔

آئی فون پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا نام کیسے تبدیل کریں؟

آئی فون پر ہاٹ اسپاٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کا نام تبدیل کرنا ہوگا۔ اس کے لیے  سیٹنگ میں جائیں، اس کے بعد اباؤٹ ، نا اور پھر نیا نام تبدیل کردیں۔

The post آئی فون ہاٹ اسپاٹ کا اہم فیچر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3uAYQ0a
via IFTTT

No comments