Breaking News

نئی نسل سوشل میڈیا میں مصروف، خاندانی نظام تباہ https://ift.tt/eA8V8J

 لاہور:  پاکستان سمیت 15 مئی کو خاندان کا عالمی دن منایا جائے گا لیکن افسوس کی بات ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور معاشرتی تبدیلیوں نے خاندانی نظام کو شدیدمتاثرکیا ہے۔

سوشل میڈیا نے نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں اور خاندان سے دور کر دیا ہے۔ نوجوان نسل کا کہنا ہے کہ پڑھائی اورسوشل رابطوں کیلیے موبائل اورلیپ ٹاپ پرمصروفیت بڑھ جاتی ہے۔ بزرگ کہتے ہیں سماجی تبدیلوں نے انسانوں کے تنہاکردیا ہے۔  خاندانی نظام میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے کئی بزرگ اولڈایج ہومزمیں رہنے پرمجبورہیں۔

گلبرگ کی رہائشی لڑکی زینب کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے لیے سب سے بڑامسئلہ پرائیویسی کا ہے۔ مقامی یونیورسٹی کی طالبہ ازکا مجید کہتی ہیں کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن اسٹڈی میں مصروف رہتے ہیں۔ عبدالمجید نے بتایا کہ مشترکہ خاندان میں ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔

لاہورکے مقامی اولڈ ایج ہوم میں مقیم مریم نے بتایا کہ بیٹے کوکاروبارمیں نقصان ہوا تو وہ یہاں چھوڑ گیا۔ بیٹی بھی لاہورمیں رہتی ہے اس نے بھی پاس رکھناگوارہ نہیں کیا۔

The post نئی نسل سوشل میڈیا میں مصروف، خاندانی نظام تباہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3bjOPOd
via IFTTT

No comments