Breaking News

اسمارٹ فون میں لوکیشن کواپنی مرضی سے ترتیب دیں https://ift.tt/3uAWRJa

سلیکان و یلی: آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ iOS 14 میں صارفین کے لیے متعدد نئے سیکورٹی اور پرائیویسی سے متعلق فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ان بہت سارے فیچرز میں ایک فیچر ایسا ہے جسے بہت سے صارفین نے نظر انداز کردیا ہے۔

یہ ایک ایسا انوکھا فیچر ہے جو پرائیویسی کے متلاشی ہر صارف کی اہم ضرورت ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت  استعمال کنندہ کسی بھی مخصوص ایپلی کیشن اور خدمات کے لیے درست لوکیشن کے فیچر کو غیر فعال کر سکتا ہے۔

اس نئے’درست لوکیشن‘ کے فیچر سے صار ف کو زیادہ آزادی مل جاتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جس ایپلی کیشن کو چاہے اپنی درست لوکیشن تک رسائی دے۔ بہت سی ایپلی کیشنز ایسی بھی ہیں جنہیں اپنے افعال سر انجام دینے کے لیےآپ کی درست لوکیشن درکار نہیں ہوتی۔

مثال کے طور پر موسم کی ایپلی کیشن کو موسم کا حال بتانے کے لیے صرف مخصوص علاقے کی ضرورت پیش آتی ہیں، لیکن ایپل میپ اور گوگل میپ جیسی سمت کی راہنمائی (نیوی گیشن) کرنے والی ایپلی کیشنز کو آپ کی لوکیشن کی مکمل معلومات تک رسائی درکارہوتی ہے۔

تاہم iOS 14 نے صارف کو اس بات کا اہل بنا دیا ہے کہ وہ مخصوص ایپ کے لیے درست لوکیشن کا فیچرغیرفعال کرسکتے ہیں۔ جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔

1۔ اپنے آئی فون میں سیٹنگز کو آن کریں

2۔ پرائیویسی میں جاکر ’لوکیشن سروسز‘ پر ٹیپ ( ٹچ) کریں

3۔ اب اس ایپ پر ٹیپ کریں، جس کے لیے آپ درست لوکیشن کو غیر فعال کرنا چاہتے ہیں

4۔ اب پری سائز لوکیشن کے سوئچ کو ٹوگل آف(بند) کردیں

یاد رہے کہ آئی او ایس کے پچھلے ورژن سے iOS 14 پر منتقل ہونے والی تمام ایپلی کیشنز کو بائی ڈیفالٹ آپ کی لوکیشن سروس تک مکمل رسائی حاصل ہے۔ آپ کو ایک ایک کرکے تمام ایپلی کیشنز میں’ درست لوکیشن ‘ کو بند کرنا ہوگا۔

 

The post اسمارٹ فون میں لوکیشن کواپنی مرضی سے ترتیب دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3p4PTv0
via IFTTT

No comments