Breaking News

سولر پینل ٹیکنالوجی کیلیے چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان https://ift.tt/eA8V8J

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سولر پینل ٹیکنالوجی چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروٗغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 23 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے بجائے اس کے کہ کسی ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروٗغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پیداواری کمپنیاں بھی منافع کما سکیں گی، چائنہ کی طرح سائنس ایڈ ٹیکنالوجی، توانائی اور سولر انرجی کے منصوبوں پر کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل میں بھی وزارت ِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

The post سولر پینل ٹیکنالوجی کیلیے چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3gWFzkJ
via IFTTT

No comments