ٹائم میگزین نے 15 سالہ سائنس دان کو ’ کڈ آف دی ایئر‘ قرار دیدیا https://ift.tt/eA8V8J
واشنگٹن: ٹائم میگزین نے 15 سالہ نو عمر بھارتی نژاد امریکی سائنس دان گیتا نجلی راؤ کو پہلی ‘کڈ آف دی ایئر’ قرار دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہرہ آفاق جریدے ’ٹائم میگزین‘ نے مختلف شعبوں میں نمایاں اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افراد کو ’مین آف دی ایئر‘ کی طرز پر اس سال سے کم عمر بچوں کے لیے ’کڈ آف دی ایئر‘ کا آغاز کیا ہے جس کےلیے قرعہ فال 15 سالہ گیتا نجلی راؤ کے نام نکلا۔
ٹائم میگزین کو ’کڈ آف دا ایئر‘ کے لیے معرور ٹی وی چینل نکولوڈئین کی معاونت بھی حاصل ہے اور دونوں نے امریکا سمیت دنیا بھر کے 500 نو عمر بچوں میں سے 4 کو شارٹ لسٹ کیا تھا اور سخت مقابلے کے بعد فاتح گیتا نجلی راؤ کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
گیتا نجلی راؤ نے پینے کے آلودہ پانی سے لے کر نشہ آور مرکبات اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے حیرت انگیز ٹیکنالوجی ایجاد کی تھیں اور دنیا بھر میں ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا تھا۔
جیوری کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران گیتا نے خود کو ذہین، فراخ دل اور نوجوانوں کے لیے متاثر کن شخصیت کا تاثر دیا۔ اپنے پیغام میں گیتا نے کہا کہ ہر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں خود کو نہ تھکائیں بلکہ صرف اس پر توجہ دیں جو آپ کو مشتعل کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ’ٹائم میگزین‘ 1927 سے مین آف دا ایئر کے ایوارڈ کا اعلان کرتا آیا ہے جسے اب پرسن آف دا ایئر بھی کیا جاتا ہے، اس ایوارڈ کے حامل شخص کو خوش قسمت سمجھا جاتا ہے۔
اور یہ شفاف ہر سال کے آخر میں ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعلان کرتا ہے اور میگزین کا اعزاز حاصل کرنے والے شخص کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بھی سمجھا جاتا ہے۔
The post ٹائم میگزین نے 15 سالہ سائنس دان کو ’ کڈ آف دی ایئر‘ قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3lFHT07
via IFTTT
No comments