Breaking News

یہ ونڈ ٹربائن 14 میگاواٹ بجلی بناسکتی ہے! https://ift.tt/eA8V8J

بوسٹن: توانائی اور ٹٰیکنالوجی سے وابستہ مشہور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک (جی ای) نےدنیا کی سب سے زیادہ بجلی بنانے والی ونڈ ٹربائن کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک ٹربائن 14 میگاواٹ کی غیرمعمولی بجلی پیدا کرسکتی ہے اور اس سے دنیا کا سب سے بڑا وِنڈ فارم بھی تعمیر کیا جائے گا۔

جی ای نے 2018 میں ہیلیاڈ ایکس نامی ایک ٹربائن بنائی تھی جو اس وقت بھی دنیا کی سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی مشین تھی۔ اب اس کا نیا ماڈل تیار کیا گیا ہے جسے دنیا کی سب سے بڑٰی وِنڈ ٹربائن قرار دیا جاسکتا ہے اور اس سے دنیا کا سب سے بڑا آف شور (ساحل سے دور) وِنڈ فارم بنایا جائے گا۔

چند برس قبل جب ہیلیاڈ نے 12 اور 12 میگا واٹ بجلی بنانے والی ایک ٹربائن پیش کی تھی جو 12 میگا واٹ بجلی بناسکتی تھی۔اب اس کا قدرے طاقتور اور دنیا کا سب سے بڑا ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب نئی ہیلیاڈ ایکس 14 میگا واٹ بجلی بناسکتی ہے جس پر اب تک بنائی جانے والی سب سے بڑی پنکھڑیاں لگی ہیں یعنی ایک پنکھڑی کی لمبائی 107 میٹر (351 فٹ) ہے اور پوری ٹربائن کی بلندی 260 میٹر (853 فٹ) ہے۔

یہ جناتی ٹربائن امریکہ میں قائم دنیا کے سب سے بڑے ونڈ فارم کا حصہ بنیں گے جو ڈوگر بینک کے مقام پر واقع ہے۔ اس کے بہت سے پہلوؤں پر کام ہوچکا ہے جبکہ 2025 میں سی بلاک پر کام شروع ہوکر اس کے اگلے برس تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ڈوگر بینک کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ 3.6 گیگا واٹ بجلی بناسکے گا۔

The post یہ ونڈ ٹربائن 14 میگاواٹ بجلی بناسکتی ہے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2JfOFwo
via IFTTT

No comments