Breaking News

انقلابی تدریسی پروگرام ’’ایڈ بورڈ‘‘، سائنسی کہانی اور سرکٹ بورڈ ایک ساتھ https://ift.tt/3mqFMxC

 نیویارک: ایڈ بورڈ ایک طرح کا تدریسی ہارڈویئر پروگرام ہے جس میں بچے حقیقی انجینیئر اور سائنسدانوں کی طرح پہلے کتاب سے سائنسی نظریات اور تصورات ایک کہانی کی صورت میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد وہ کھیل کھیل میں مقناطیسی سرکٹ بورڈ پر دلچسپ اشیا بناتے ہیں۔

انڈی گو گو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھا یہ انقلابی تدریسی پروگرام اگلی نسل کے سائنس دانوں اور انجینئرز کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ پہلے کتاب میں سائنس، ریاضی، انجینئرنگ اور دیگر علوم کے تصورات ایک کتاب کی صورت میں پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد ان کے عملی اطلاق کے لیے ایسے سرکٹ بورڈ پیش کیے گئے ہیں جو فکس نہیں ہوتے اور انہیں اپنی سہولت کے لیے بار بار تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

کہانی ایک چھوٹے سے قصبے سے شروع ہوتی ہے جسے اسپارکڈیل کا نام دیا گیا ہے۔ وہاں بہت سے لوگ ہنسی خوشی رہتے ہیں لیکن وہاں بعض معمے اور سرکٹ کے نقائص جنم لیتے ہیں جس سے بستی میں ہل چل پیدا ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر دو کردار آگے بڑھ کر ڈی بگنگ کرکے مسائل دور کرتے ہیں ۔ اس طرح کئی بچے مل کر کسی جگہ پر سرکٹ اور روشنی کے مسائل حل کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں بہت ساری کٹ موجود ہیں اور کٹ کے ساتھ رہنما کتاب اور اسباق موجود ہیں اور ہر سبق بچوں کو نئی بات سکھاکر انہیں ایک نیا اعتبار دیتا ہے۔ ہر سرکٹ ایک کہانی کو پورا کرتا ہے اور اس طرح بچے بہت دلچسپ اور تفریحی انداز میں سائنس اور انجینئرنگ کے کئی اہم اسباق سیکھ اور سمجھ لیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایڈبورڈ ان افراد کے لیے ہے جنہوں نے کبھی برقی سرکٹ پر کام نہیں کیا اور وہ بھی بہت پراعتماد طریقے سے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آسیب زدہ ہوٹل، ٹریفک لائٹ، پراسرار جزیرہ اور دیگر کہانیاں اور سرکٹ بورڈ بھی موجود ہیں۔ ان سب کی تیاری کے لیے بچوں کی صلاحیت اور اکتساب پر بہت وسیع تحقیق کی گئی ہے۔

The post انقلابی تدریسی پروگرام ’’ایڈ بورڈ‘‘، سائنسی کہانی اور سرکٹ بورڈ ایک ساتھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3nAN4jU
via IFTTT

No comments