Breaking News

اب سڑک پر چلنے والی تمام کاروں کی اسکرین سے اپنا راستہ دیکھیں https://ift.tt/eA8V8J

آسٹریلیا: مختلف کاروں سے حاصل ہونے والی معلومات اور ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے اب مصروف شہروں اور تیزرفتار شاہراہوں پر کار کو بہت محفوظ انداز میں دوڑایا جاسکتا ہے۔

اس عمل کو ’کلیکٹو پرسیپشن‘ یا سی پی کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ پورا سسٹم اطراف میں پوشیدہ خطرات، پیدل چلنے والے لوگوں اور خود بڑی بس کا رستہ  کاٹ کر آنے والی کار بھی دکھا سکتا ہے۔  تاہم اسے تجرباتی طور پر آزمایا جارہا ہے۔

یونیورسٹی آف سڈنی اور کوہڈا وائرلیس نامی کمپنی نے آئی موو کوآپریشن ریسرچ سینٹرکے اشتراک سے یہ پورا نظام بنایا ہے جس میں وہیکل ٹو وہیکل (وی ٹو وی) اور وہیکل ٹو انفراسٹرکچر (وی ٹو آئی) رابطوں پر کام کرتی ہے۔ اس پورے نظام میں گاڑیاں ایک دوسرے کو اپنے اطراف کے ماحول اور خطرات سے خبردار کرتی رہتی ہیں بلکہ سڑکوں پر لگے کیمرے بھی منظرکووسیع کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس طرح اطراف کے راستوں کا ڈیٹا آپ کا کار تک آتا ہے جہاں چوراہے کی ہر سمت میں کاریں دوڑتی ہیں۔ اس کے علاوہ لیڈار اور کیمرے کی تفصیلات روڈ پر لگے اسٹیشنز (انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹمز) کی معلومات بھی شامل ہوتی رہتی ہیں۔

اب اگر کوئی کار یا اسٹیشن کسی پیدل چلنے والے یا کار کو دیکھتا ہے جو کسی اور رکاوٹ کے پیچھے ہو تو اس کا اظہار ایکس رے جیسے ڈسپلے سے ہوا ہے اور یوں چھپے ہوئے خطرے سےفوری آگہی ملتی ہے۔ اب اگر ڈرائیور کچھ نہیں کرتا تو کار کا اپنا سسٹم ازخود بریک دبا دیتا ہے۔

جب اسے ایک کنٹرولڈ ماحول میں آزمایا گیا تو پورے نظام نے بہت کامیابی سے پوشیدہ رکاوٹوں کی شناخت کی اورایسے کئی حادثات روکنے میں مدد دی جو عام حالت میں جان لیوا بھی ہوسکتے تھے۔

یہ پورا نظام نہ صرف چوراہوں میں اطراف سے آنے والی کاروں اور دیگرسواریوں سے خبردار کرتا ہے بلکہ عمارت کی پارکنگ سے تیزی آتی کار کو بھی نوٹ کرتا ہے۔

منصوبے سے وابستہ پروفیسر ایڈوارڈو نیبوٹ کے مطابق یہ سسٹم نہ صرف انسانی بلکہ ازخود چلنے والے کاروں کے لیے بھی یکساں طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

The post اب سڑک پر چلنے والی تمام کاروں کی اسکرین سے اپنا راستہ دیکھیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3k1uwtl
via IFTTT

No comments