Breaking News

ٹک ٹاک نے ڈزنی کرداروں کی آوازیں متعارف کرادیں https://ift.tt/eA8V8J

بیجنگ: ٹک ٹاک کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 2022ء میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی لیکن اصل خبر یہ ہے کہ ایپ نے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ فیچر کے طور پر ڈزنی کے مشہور مرد و خواتین کی آوازیں متعارف کرادی ہیں۔

اس ضمن میں ڈزنی اور ٹک ٹاک کمپنی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ اس میں آپ اپنے مشہور ڈزنی کرداروں کی آوازیں سن کر انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے ایک جانب تو لوگوں تک پیغام پہنچانے اور دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ دوم انسٹا گرام نے بھی اسی طرح کا ریل فیچر پیش کیا ہے اور ٹک ٹاک نے اس کا عملی جواب دیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر نوعمر صارفین کو پسند آئے گا جو تخلیقی انداز کی تلاش میں رہتے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر نے مونیٹائزیشن اور رقم کمانے کے کئی آپشن پیش کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔

The post ٹک ٹاک نے ڈزنی کرداروں کی آوازیں متعارف کرادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3DmyDb5
via IFTTT

No comments