سیٹلائٹ کو بغیر راکٹ کے مدار میں پھینکنے والی غلیل کی پہلی آزمائش https://ift.tt/eA8V8J
کیلیفورنیا: گزشتہ 50 برس سے راکٹ ہی سیٹلائٹ کی سواری بنے ہیں اور اب لانگ بیچ کیلی فورنیا کی ایک کمپنی ’اسپن لانچ‘ نے ایک غیر روایتی انداز سے سیٹلائٹ داغنے کا طریقے پر کام کیا ہے جس کی پہلی آزمائشی فلائٹ کی گئی ہے۔
اسپن لانچ کو دنیا کا پہلا حرکی راکٹ نظام کہا جاسکتا ہے جس پر 2015ء سے کام جاری ہے۔ اس کا مقصد خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کے کم خرچ اور ماحول دوست طریقہ وضع کرنا ہے۔
اسپن لانچ کے مطابق 22 اکتوبر کو ایک تجربہ کیا گیا جس کی تفصیل اب جاری کی گئی ہے۔ بس اتنا ہی بتایا گیا ہے کہ نیو میکسیکو سے سیٹلائٹ کا ایک نمونہ آواز سے کئی گنا رفتار سے آسمان پر بھیجا گیا اور بعد میں اسے تلاش بھی کرلیا گیا۔
کمپن نے ایک گول ڈبیہ جیسی بہت بڑی طشتری بنائی ہے جس کی بلندی امریکی مجسمہ سے کچھ زیادہ ہے۔ اس میں ہوا باہر نکال کر اندر ویکیوم قائم کیا گیا ہے۔ اندر کاربن فائبر کی ایک ڈور بنائی گئی ہے جسے ایک طاقتور موٹر سے گھمایا جاتا ہے، اس کے سرے پر سئٹلائٹ رکھا جاسکتا ہے۔
اب پورا نظام اس پروجیکٹائل کو 8047 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گھماتا ہے جو آواز کی رفتار سے کئی گنا تیزہوتا ہے۔ اس کے بعد سیٹلائٹ کو 45 درجے پر چھوڑدیا جاتا ہے جو لانچ ٹیوب سے باہر نکل جاتا ہے اور مدار تک پہنچ جاتا ہے تاہم اس کے ساتھ تھرسٹر لگے ہوتے ہیں جو سیٹلائٹ کو دھکیلنے کے لیے مزید قوت فراہم کرتے ہیں۔
اس طرح چار گنا کم ایندھن خرچ ہوتا ہےاور روایتی راکٹ کے مقابلے میں سیٹلائٹ کو داغنے کا خرچ بھی 10 درجے کم ہوسکتا ہے۔ اس پورے سسٹم کو ایل 100 آربٹل ماس ایسلیریٹرکا نام دیا ہے جو 200 کلوگرام تک وزنی سیٹلائٹ کو مدار میں بھیج سکتا ہے۔
لیکن یاد رہے کہ جب پورا اندرونی نظام ہولناک رفتار سے سیٹلائٹ کو گھماتا ہے تو اس پر عام ثقلی اثر سے 10000 گنا زائد قوت لگتی ہے ۔ اب یہاں ضروری ہے کہ سیٹلائٹ کے اندر کا باریک سرکٹ اور حساس نظام اس قوت کو برداشت کرسکے اور ماہرین کے مطابق ان کے تیارکردہ سیٹلائٹ اس قابل ہیں۔
دلچسپ بات ہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے راکٹ کے بنا زمین سے سیٹلائٹ مدار تک بھیجنے کے کئی پروگرام شروع کیے تھے۔ امریکا اور کینیڈا نے 1960ء میں پروجیکٹ ہارپ شروع کیا اور اس کے بعد عراقی صدر صدام حسین نے بابل کے نام سے ایک کوشش کی لیکن اس میں شامل اہم سائنس داں کو قتل کردیا گیا تھا۔
The post سیٹلائٹ کو بغیر راکٹ کے مدار میں پھینکنے والی غلیل کی پہلی آزمائش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qu7rn8
via IFTTT
No comments