گوگل کروم نے ایڈریس بار میں ’شیئر‘ کا آپشن شامل کردیا https://ift.tt/eA8V8J
سلیکان ویلی: سوشل میڈیا پر مختلف چیزیں شیئر کرانے کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھ کر گوگل نے بھی اپنے مشہورِ زمانہ ویب براؤزر ’کروم‘ کی ایڈریس بار میں ’شیئر‘ کا آپشن شامل کردیا ہے۔
بتاتے چلیں کہ یہ آپشن اینڈروئیڈ میں بلٹ اِن گوگل کروم کےلیے برسوں سے موجود ہے۔
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انسٹالڈ گوگل کروم کےلیے اس آپشن پر تقریباً دو سال سے کام جاری تھا لیکن اسے ’کروم‘ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ آپشن شامل ہونے کے بعد کروم براؤزر کی ایڈریس بار میں (جہاں کسی بھی ویب سائٹ کا ویب ایڈریس ٹائپ کیا جاتا ہے) دائیں جانب ایک چھوٹا سا آئیکن نمودار ہوگیا ہے جس میں ایک چوکور خانے سے باہر نکلتا ہوا تیر کا نشان دیکھا جاسکتا ہے۔
اس نشان پر کلک کرتے ہی مختلف آپشنز پر مشتمل ایک ڈراپ ڈاؤن ونڈو کھل جائے گی جس میں (اوپر سے نیچے) مختلف آپشنز موجود ہیں۔
ان آپشنز میں کاپی لنک، کیو آر کوڈ، کاسٹ اور سیو پیج ایز کے علاوہ، فی الحال مزید پانچ آپشنز شامل کیے گئے ہیں جن کا تعلق سوشل میڈیا پر مواد براہِ راست شیئر کرانے سے ہے۔
ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں فیس بُک، ٹوئٹر، ریڈِٹ، لنکڈ اِن اور پنٹرسٹ شامل ہیں جن پر کوئی بھی ویب پیج براہِ راست، اس آپشن کا استعمال کرتے ہوئے شیئر کرایا جاسکتا ہے۔
ممکن ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں یہ فہرست مزید وسیع کردی جائے تاکہ انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا شیئرنگ میں اور زیادہ سہولت حاصل ہوجائے۔
The post گوگل کروم نے ایڈریس بار میں ’شیئر‘ کا آپشن شامل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3no9ZRD
via IFTTT
No comments