اس کھڑکی سے شور تو رک جاتا ہے لیکن ہوا گزرجاتی ہے https://ift.tt/eA8V8J
سنگاپور سٹی: کھڑکیاں گھر میں روشنی اور ہوا کے لیے ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے لیکن کھڑکی کھلتے ہی باہر کا شور اور غل بھی کمرے میں سنائی دیتا ہے۔ اب سنگاپور کے انجینیئروں نے ایک کھڑکی ڈیزائن کی ہے جو ہوا کو پہلے سے بہتر انداز میں اندر آنے دیتی ہے لیکن بیرونی شور کو روک دیتی ہے۔
سنگاپور نیشنل یونیورسٹی کے ان ماہرین نے ایک نئے انداز کی کھڑکی بنائی ہے جسے اکاسٹک فرینڈلی وینٹی لیشن ونڈو (اے ایف وی ڈبلیو) کہا جاتا ہے۔ پہلے نمونے کی اونچائی1.8 میٹر، چوڑائی 0.88 میٹر اور موٹائی 0.15 میٹر ہے۔ یہ ڈبل گلیزڈ ہے اور دو شیشوں کے درمیان ساڑھے آٹھ سینٹی میٹر کیی کھلی جھری رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ افقی طور پر دو وینٹ (کھلی درزیں) بھی بنائی گئی ہیں۔ ایک باہر کی جانب اور دوسری اندر کی جانب کھلتی ہے۔ نچلی جانب ایک برقی وینٹیلیشن یونٹ لگایا گیا ہے جو بنیادی طور پر سیلنڈر نما پنکھا ہے جو باہر کی تازہ ہوا اندر پھینکتا رہتا ہے۔ یہ ہوا مختلف درزوں سے اوپر اور نیچے کی جانب کمرے میں داخل ہوتی رہتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہا فلٹروں سے گزرتی رہتی ہے جس سے گردوغباراور آلودگی اندر نہیں جاسکتی۔ دائیں اور بائیں جانب کی ہوائی خلیج بیرونی شور کو روکتی ہے اور یوں روایتی کھڑکیوں کے مقابلے میں چار گنا ہوا کمرے تک آتی ہے لیکن باہر کا شور باہر ہی رہ جاتا ہے۔
اس کھڑکی کو ابھی جامعہ کے اندر ہی ٹیسٹ کیا جارہا ہے جسے 2019 کے دسمبر میں نصب کیا گیا تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق اس کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
The post اس کھڑکی سے شور تو رک جاتا ہے لیکن ہوا گزرجاتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3pPGIxY
via IFTTT
No comments