Breaking News

نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا اور اچھوتا فیچر متعارف کرادیا https://ift.tt/eA8V8J

سان فرانسسکو: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے اوقات کو اپنی مرضی سے مرتب کرسکتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلیکس فلمیں یا ویب سیریز کے مداحوں کو مسلسل کئی گھنٹوں تک ویڈیوز دیکھنے کے نقصانات سے بچانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے نیٹ فلیکس دیکھتے ہوئے صارف اوقات کار منتخب کرسکتے ہیں جس میں ایپ خود بخود بند ہوجائے گی اور اس دوران صارف نیند لے سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ فیچر نیٹ فلیکس ٹیسٹنگ سلپ ٹائم فیچرکے نام سے موجود ہوگا جس میں چار اوقات کار منتخب کیے گئے ہیں جو 15 منٹ ، 30 منٹ ، 45 منٹ یا جو کچھ لوگ دیکھ رہے ہیں اس کا اختتام تک محدود ہوسکتا ہے۔

دی ورج ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی بیٹری زیادہ عرصے تک محفوظ اور کارگر رہے گی۔ اسی طرح ویب سیریز کی اقساط خود کار طریقے سے کھلنے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اگرچہ یہ فیچر ابھی عالمی سطح پر صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ہیں تاہم جلد اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ یا  ٹی وی سیٹ کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فیچر فی الحال صرف بالغ افراد کے لیے ہیں تاہم کمپنی کم عمر والے اکاؤنتس پروفائلز کے لیے بھی نئے ورژن کے ساتھ یہ فیچر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

The post نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا اور اچھوتا فیچر متعارف کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3rfQgmp
via IFTTT

No comments