Breaking News

پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ https://ift.tt/eA8V8J

 اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کیا، اور پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب کے شرکاء کو 5 جی ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، جب کہ ریموٹ سرجری، کلاؤڈ گیمنگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلیکشن کا جائزہ پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا پی ٹی سی ایل کا تجربہ خوش آئندہ ہے، متحدہ عرب امارات آئی ٹی کے شعبہ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خاص مقام حاصل کرنے کے کئے کوشاں ہے، اور عرب ریجن میں پہلا ملک ہے جو فائیو جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کررہا ہے، جب کہ دنیا میں پانچواں کامیاب ملک ہے جس کا مریخ کا مشن مکمل کیا۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لئے اچھے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لئے قدامات کررہے ہیں۔

سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے پابند ہیں، پی ٹی سی ایل گروپ کا کامیاب فائیو جی تجربہ اہم قدم ہے، فائیو جی ٹیکنالوجی بہت سے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گی۔

The post پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2NexTzq
via IFTTT

No comments