شمسی توانائی سے طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے والا کم خرچ نظام https://ift.tt/eA8V8J
بوسٹن: پسماندہ اور غریب ممالک میں طبی عملے اور بالخصوص جراحی کے آلات کو پاک کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ایم آئی ٹی نے ایک شمسی جراثیم کُش نظام بنایا ہے جو ہر سہولیات سے محروم علاقوں میں سرجری کے آلات کو معیاری انداز میں پاک کرسکتا ہے۔
میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسداں ڈاکٹر لِن ژیاؤ اور ان کے ساتھیوں نے حرارت اور دباؤ کے عمل سے کام کرنے والی مشین (آٹوکلیو) تیار کی ہے ۔ سے دستی انداز میں بنایا گیا ہے اور ایک سے دوسری جگہ باآسانی لے جایا جاسکتا ہے۔ یہ آلہ بہت پریشر والی بھاپ بناتا ہے جو اپنے دباؤ سے بہت مؤثر انداز میں ضروری آلات کے جراثیم دور کردیتی ہے۔
شمسی توانائی سے چلنے والا یہ نظام بادل بھرے سماں میں بھی توانائی بناکر پانی کو بھاپ بناتا رہتا ہے کیونکہ اس میں دباؤ کا مؤثر چیمبر بنایا گیا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق 100 درجے سینٹی گریڈ پر بھاپ اور پریشر بنانے والا نظام شروع میں اپنی حرارت تیزی سے کھوکر اطراف میں شامل کررہا تھا۔
اس کے لیے سلیکا سے ٹھوس لیکن فوم کی طرح نرم ’ایئروجیل‘ بنایا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر شفاف ہے اور اسی وجہ سے نہ ہی سورج کی روشنی جذب کرنے میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور ایک بہترین انسولیٹر کا کام کرتے ہوئے اندر کی گرمی کو باہر ضائع نہیں ہونے دیتا۔
جراحی کے آلات کو پاک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بھاپ کا درجہ حرارت کم سے کم 121 درجے سینٹی گریڈ رکھا جائے اور اس کا دباؤ کم ترین سطح پر بھی 205 کلوپاسکل ہو۔ جب اسے بھارت میں آزمایا گیا تو اس نے نمونہ آلے نے 128 درجے سینٹی گریڈ اور 250 کلوپاسکل پر دباؤ پیدا کیا جس کے لیے260 واٹ کی توانائی درکار تھی۔
جیسے ہی سورج کی کرنیں اس پر گرتی ہیں شمسی ہیٹر 10 منٹ میں ہی مطلوبہ گرمی اور دباؤ پیدا کرتا ہے۔ اس طرح آپریشن تھیئٹر کا سارا سامان بہت آسانی سے پاک و صاف کیا جاسکتا ہے۔
The post شمسی توانائی سے طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے والا کم خرچ نظام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3lO6AbB
via IFTTT
No comments