Breaking News

ایک لیٹر تیل کے برابر توانائی میں 10 ہزار کلومیٹر چلنے والی ریل کار https://ift.tt/3py2yXh

سویڈن: ایک لیٹرپیٹرول کے برابر برقی توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگانے والی برقی کار کو دنیا کی سب سے باکفایت ریل کار قرار دیا گیا ہے۔ ایکسیمس فور نامی کار برقی قوت سے چلتی ہے اور ہر طرح سے ماحول دوست ہے۔ یہ کار سویڈن کے علاقے ڈیلسبو الیکٹرک مقابلے میں اول نمبر پر آئی ہے اور ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

ہر سال ڈیلسبو الیکٹرک کار کے مقابلے میں طلبا و طالبات اپنی ماحول دوست اور توانائی کے لحاظ سے باکفایت (ایفیشنٹ) سواریاں پیش کرتے ہیں۔ تمام ایجادات اور اختراعات ایسی ہوتی ہیں جو ریلوے ٹریک پر چل سکیں۔ اس بار ایکسیمس فور نے توانائی کی جو کفایت دکھائی ہے جو 687 MPGe ہے یعنی ’ فی گیلن پیٹرول پر طے کی جانے والا فاصلہ جو میل میں ظاہر کیا جائے۔‘ اس طرح 687 MPGeعام زبان میں 0.34 لیٹر فی 100 کلومیٹر ہوگا۔

اس حیرت انگیز سواری کو ڈیلارنا اور چامرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ مقابلے کی شرط ایک ایسی گاڑی کی تیاری ہے جو اوسط 50 کلوگرام وزنی چھ مسافروں کو بٹھا کر پٹڑیوں پر 3.36 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے۔ یہ کار اس معیار پر تو پورا اتری لیکن نظری طور پر ایک لیٹر پر دس ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے یعنی ایک چمچہ پیٹرول جتنی توانائی (برقی) 75 کلومیٹر سفر کے لیے کافی ہے۔

ایکسیمِس فور بہت ہلکی پھلکی اور بادحرکیاتی (ایئروڈائنامک) اصول کے تحت بنائی گئی ہے۔ اس میں ہلکے ترین طیاروں کا مٹیریئل استعمال ہوا ہے اور کار کو ہوائی ٹنل میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جہاں طیاروں کی افادیت جانچی جاتی ہے۔

اسی مقابلے میں ایک اور گروپ نے مقناطیسی معلوم ریل کار بھی پیش کی تھی جسے دوسرا انعام دیا گیا ہے۔

The post ایک لیٹر تیل کے برابر توانائی میں 10 ہزار کلومیٹر چلنے والی ریل کار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/35xXwSD
via IFTTT

No comments