ایپل نے نئی میک بک میں اپنا تیار کردہ برق رفتار پروسیسر متعارف کرادیا https://ift.tt/2GUOyVT
سان فرانسسكو: ایپل نے اپنے نئے میک بک لیپ ٹاپ میں پہلی مرتبہ ایسا مائیکرو پروسیسر لگایا ہے جو اس نے خود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ ایم ون نامی یہ پروسیسر 11 ٹریلیئن آپریشن فی سیکنڈ کی رفتار سے پروسیسنگ کرسکتا ہے۔ اس کی حسابی قوت 16 ارب ٹرانسسٹر کے برابر ہے۔ اس طرح پچھلی میک بک سے اس کی رفتار ساڑھے تین گنا زائد ہے۔
ون مور تھنگ نامی ورچول ایونٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے کسی بھی کمرشل پی سی کے مقابلے میں نئی میک بک ایئر کی صلاحیت اب دگنا ہوگی۔ اس طرح ایپل کی تاریخ میں یہ تیز ترین میک بک بھی ہے جس میں یونیفائیڈ میموری آرکٹیکچر، انٹی گریٹڈ جی پی یو، نیورل انجن اور دیگر زبردست خواص موجود ہیں۔
واضح رہے کہ میک بک ایئر، میک بک پرو اور میک مِنی میں یہ سارے فیچر پیش کیے گئے ہیں اور اس کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہوگی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری کسی بھی میک بک سے بہت زیادہ ہے اور 18 گھنٹے تک اس پر ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب وائرلیس ویب براؤزنگ کی حد بھی بڑھ کر 15 گھنٹے کردی گئی ہے۔
کورونا وبا کے تناظر میں نئی میک بک میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں کیونکہ لوگ دس دس گھنٹے آن لائن کام کررہے ہیں اور طویل ویڈیو کانفرنسنگ میں مصروف ہیں۔ 16 جی بی کی میموری سے شروع ہونے والی بک میں دو ٹیرابائٹ تک کی ہارڈ ڈسک رکھی گئی ہے۔
The post ایپل نے نئی میک بک میں اپنا تیار کردہ برق رفتار پروسیسر متعارف کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3nmvdfJ
via IFTTT
No comments