Breaking News

گوگل کا تصویریں اور ویڈیوزمحفوظ کرنے کی مفت سروس ختم کرنے کا اعلان https://ift.tt/eA8V8J

کیلفورنیا: گوگل نے آئندہ سال سے تصاویر کی مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے جاری کردہ پیغام کے مطابق یکم جون 2021 کے بعد سے گوگل فوٹو اور ویڈیوز کی 15 گیگا بائٹس (جی بی) سے زائد اسٹوریج کی فری سروس ختم کررہا ہے۔ 15 جی بی کی  اسٹوریج کسی بھی گوگل اکاؤنٹ کو فراہم کی جاتی ہے جب کہ اضافی اسٹوریج کے لیے صارف کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ گوگل ڈرائیو اور جی میل میں اضافی اسٹوریج کے لیے پہلے ہی یہ تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

بیان میں کیا گیا ہے کہ یکم جون سےپہلے اپ لوڈ کی گئی ہائی کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل نہیں کی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم جون سے پہلے اسٹوریج میں موجود تصاویر اور ویڈیوز برقرار رہیں گی اور انہیں 15 جی بی کی مفت اسٹوریج میں شامل تصورنہیں کیا جائے گا تاہم یکم جون کے بعد سے 15 جی بی کی اسپیس پوری ہوتے ہی گوگل فوٹو کے لیے چارج کیا جائے گا۔

گوگل فوٹو کے وی پی بن یائر نے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی صارف گوگل فوٹو کی سیٹنگ میں جا کر بیک اپ کی کوالٹی چیک اور اسے سنک بھی کرسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایپل نے نئی میک بک میں اپنا تیار کردہ برق رفتار پروسیسر متعارف کرادیا

گوگل کے Pixel اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین فوٹو اسٹوریج سے متعلق کی گئی اس تبدیلی سے مستثنی ہوں گے اور آئندہ برس جون کے بعد بھی کسی حد کے بغیر ہائی کوالٹی تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کو گوگل فوٹوز کی بہتر معیار فراہم کرنے کے لیے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

The post گوگل کا تصویریں اور ویڈیوزمحفوظ کرنے کی مفت سروس ختم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2Iy8nDb
via IFTTT

No comments