پاکستان میں طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلئے جدید نظام نصب کرنے کی تیاری https://ift.tt/eA8V8J
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں کو پرندوں سے محفوظ کرنے کے لیے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طیاروں اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے سی اے اے کی جانب سےپہلے مرحلے میں کراچی ایئر پورٹ پر پرندوں سے بچاؤ کے لئے جدید خود کار سسٹم نصب کیا جائےگا جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی اس کی تنصیب کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران پرندوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے کے بعد نیا سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ نیا اور جدید خود کار سسٹم بین الااقوامی معیار کی حامل کمپنیوں سے حاصل کیا جائے گا۔
پرندوں کو رن وے ایریا سے دور رکھنے کے لئے نئے سسٹم کی تنصیب تربیت اور مرمت سسٹم فراہم کرنے والی کمپنی کی ذمے داری ہو گی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران پرندوں کا خاتمہ افرادی اور خود کار طریقے سے کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو جدید خطوط پر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے۔ شعبہ ایئر سائیڈ میں برڈ شوٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
The post پاکستان میں طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلئے جدید نظام نصب کرنے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3nnbiOB
via IFTTT
No comments