تصاویر اور سافٹ ویئر سے فصلوں کی 97 فیصد درست پیشگوئی https://ift.tt/eA8V8J
کانگو: تصاویراور مشین لرننگ کے ذریعے زراعت کی پیشگوئی کا ایک نظام بنایا گیا ہے جو 97 فیصد درستگی سے کسی فصل کی قسمت بتاسکتا ہے یا اسے تباہی سے بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔
اٹلی میں واقع الائنس فار بایوڈائیورسٹی سے وابستہ زراعت داں مائیکل گومیز نے کہا ہے کہ بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی فصلوں کی صحت کا خیال رکھنا محال ہوتا ہے۔ اب اسمارٹ فون تصاویر، ڈرون کی ویڈیو اور سیٹلائٹ تصاویر کو ملاکر دیکھا گیا ہے کہ انہیں مشین لرننگ میں شامل کرکے کس طرح کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ اس سے جو کچھ نتائج نکلے وہ 97 فیصد تک درست تھے۔
تمام تصاویر کو ایک تربیت یافتہ سافٹ ویئر میں شامل کیا گیا تو اس نے فصلوں کو آگے درپیش مسائل اور امراض کا بخوبی اندازہ لگالیا۔ یہ دلچسپ تحقیق کانگو اور بینن میں کی گئی ہے جہاں کیلے کی فصلیں اکثر خراب ہوجاتی ہیں۔ اس خطے کے لاکھوں لوگ بھوک مٹانے کے لیے کیلے اوراس سے بنے کھانوں پر انحصار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ چھوٹے کسانوں کے کیلے کے باغات تباہ ہوجائیں تو وہ دیوالیہ ہوجاتےہیں۔
آب وہوا میں تبدیلی وائرس اور فنگس کے علاوہ چھ بیماریاں کیلوں کے درخت کی دشمن ہیں جو بار بار افریقہ پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ اس کے لیے پہلے تصویر کے پکسل کی بنا پر الگورتھم کو تربیت دی گئی کیونکہ ایک کھیت میں بہت طرح کی فصلیں ہوسکتی ہیں۔ اس کے بعد سافٹ ویئر میں تمام بیماریوں کی معلومات ڈالی گئی۔
کیلے کی فصلوں کو تباہ ہونے میں بہت دیر نہیں لگتی۔ اس کے لیے اسمارٹ فون کی تصاویر، ڈرون اور سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے کیلوں کی فصلوں کو تباہی سے بچایا بھی گیا ہے۔ اس کا پورا ڈیٹابیس کسانوں کے لیے مفت میں دستیاب ہے اور دنیا کو کوئی بھی شخص انہیں استعمال کرسکتا ہے۔ اب تک گوگل ایپ سے ہزاروں افراد اسے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔
لیکن اسی ٹیکنالوجی کو دیگرفصلوں کو تباہ کرنے والے ظاہری امراض سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ مثلاً افریقہ میں مکئی کی فصلیں آئے دن متاثر ہوتی رہتی ہیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوجاتا ہے۔
The post تصاویر اور سافٹ ویئر سے فصلوں کی 97 فیصد درست پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/31GPbcN
via IFTTT
No comments