Breaking News

ایپل موبائل میں ’ماسک والی مسکراتی ایموجی‘ آپ کو مسکرانے پر مجبور کردے گی https://ift.tt/2SqCjTm

معروف موبائل کمپنی ایپل نے ایک نئی مسکراتی ایموجی کا اضافہ کیا ہے جو دیکھنے کو مسکرانے پر مجبور کردے گا۔

دنیا بھر میں کورونا وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ کروڑوں لوگ متاثر ہوئے اور لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسک کے پیچھے منہ چھپائے لوگ پھیپھڑوں کو تباہ کردینے والی اس بیماری سے خوفزدہ ہیں۔

اس صورت حال سے سوشل میڈیا کی طلسماتی زندگی بھی متاثر ہوئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے اس حوالے سے خود کو مختلف طریقوں سے اپ ڈیٹ کیا۔ ایپل موبائل نے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز میں ماسک والی ایموجی کا اضافہ کیا۔

face_mask_comparison_ios_14_2_emojipedia

اس قبل جو ایموجی موجود تھی اس میں بغیر بھنوئیں اور زرد گالوں پر ماسک لگا ہوا تھا جو دیکھنے میں ایک بیمار شخس کا چہرہ لگتا تھا لیکن اب جب کہ چند ممالک کو چھوڑ کر اس وبا پر قابو پالیا گیا تو ایپل موبائل نے بھی نیا انداز اپنایا۔

ایپل کی اس نئی ایموجی میں سرخ و تروتازہ گالوں، مسکراتی انکھوں والی بھنوئیں اور ماسک ہے جس کے پیچھے مسکراتی لب بھی ہیں۔ ٓ

The post ایپل موبائل میں ’ماسک والی مسکراتی ایموجی‘ آپ کو مسکرانے پر مجبور کردے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3niXnJF
via IFTTT

No comments