یوٹیوب نے پوڈ کاسٹ کےلیے اسٹوڈیومیں کئی ٹولز پیش کردیئے https://ift.tt/va3guTW
کیلفورنیا: یوٹیوب پر پوڈکاسٹر کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور اسی کے تحت یوٹیوب نے اپنے اسٹوڈیو میں پوڈکاسٹ مینیجمنٹ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی اندرونی آزمائش جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سہولت یوٹیوب ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن دونوں کےلیےپیش کی جائے گی۔ یوٹیوب انتظامیہ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے:
’پوڈکاسٹ کے لیے معیاری کانٹینٹ کی مناسب تقسیم و تشہیر کے لیے، ہم کئی تجربات کررہے ہیں جن کی بدولت پوڈکاسٹ کی تیاری اور ان کی مختلف پلے لسٹ میں آپ کو کئی طرح کی سہولیات مل سکیں گی۔‘
دوسری جانب کئی پوڈکاسٹر کو اس مینیجمنٹ پورٹل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو شاید بی ٹا ٹیسٹنگ کا حصہ ہوسکتی ہے۔ اس کے تحت یوٹیوب اسٹوڈیو میں ایک الگ سے پوڈکاسٹ بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پوڈکاسٹر اپنی تمام پوڈکاسٹ تخلیقات کو content مینو میں شامل کرسکتے ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر پوڈکاسٹر ایک سہولت کا تقاضہ کررہے تھے جو کہ شماریات اور تجزیئے (اینیلیٹکس) سے وابستہ تھیں۔ اب یوٹیوب پوڈکاسٹر کے لیے بہت سے نئے عنوان کے ساتھ اینے لیٹکس کو بھی اپ گریڈ کررہا ہے اور ظاہر ہے کہ وہ بھی اسٹوڈیو میں ہی شامل ہوں گے۔
اس سے قبل یوٹیوب نے گزشتہ چند روز میں ویڈیو کے بغیر صرف آڈیو اور میوزک کے لیے بھی کئی سہولیات اور فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت یوٹیوب میوزک پر رقم دے کر میوزک سبسکرپشن حاصل کرنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
اگست 2022 میں یوٹیوب نے ایک علیحدہ پوڈکاسٹ پیج کا اضافہ کیا تھا۔ توقع کہ ہے جلد ہی پوڈکاسٹ کے نئے ٹولز دنیا بھرکے صارفین استعمال کرسکیں گے۔
The post یوٹیوب نے پوڈ کاسٹ کےلیے اسٹوڈیومیں کئی ٹولز پیش کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/jbLPvSc
via IFTTT
No comments