Breaking News

اوپن اے آئی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر ماہانہ فیس عائد کردی https://ift.tt/Z2803gO

سان فرانسسکو: اس وقت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ایک طاقتور پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی دھوم ہے۔ تاہم اب اس کی مرکزی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 20 ڈالر فیس کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اس سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اپنے اعلان کے بعد یہ سافٹ ویئر اب طلباوطالبات، صحافیوں اور سائنسدانوں تک میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ اس کا استعمال کم قیمت پر ایس ای او میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں نے اب بھی خبردارکیا ہے کہ اس پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ غلط معلومات اور مبہم نتائج بھی دکھاتا ہے۔ لیکن دوسری جانب بعض شعبوں پر اس نے غیرمعمولی معلومات اور تنائج بھی ظاہر کئے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن سروس فی الحال امریکہ میں فراہم کی جارہی ہے جو فیس ہونے کی بنا پر کئی سہولیات کی حامل ہوگی تاہم جلد اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک وسیع کیا جاسکے گا۔

The post اوپن اے آئی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر ماہانہ فیس عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/QuVd3aw
via IFTTT

No comments