محکمہ وائلڈ لائف نے سبز کچھوےکےایک ہزار بچے سمندر کےسپرد کردیئے https://ift.tt/DPdgTVw
کراچی: محکمہ جنگلی حیات سندھ نے انڈوں سے نکلنے والے سبزکچھووں کے مزید ایک ہزاربچے سمندرمیں چھوڑدیے۔
محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے گذشتہ روز سمندرمیں روانہ کیے گئےسبزکچھووں کے بعد رواں سال انڈوں سے نکلنے اورسمندرمیں چھوڑے جانے والے بچوں کی تعداد 13500کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔ سندھ وائلڈ لائف مرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ کے انچارج اشفاق میمن کے مطابق ہاکس بے پرسینڈزپٹ کے مقام پرچھوڑے جانےوالے گرین ٹرٹلز کے بچوں کی عمریں ایک تا دوروز تھیں،ان کا کہنا ہے کہ سبزکچھووں کی مادائیں ہرسال اگست سے مارچ کے دوران افزائش نسل کے لیے شہر کے ساحلی مقامات کا رخ کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال گرین ٹرٹلز کے کچھووں کے انڈوں کوچیمبرمیں رکھنے کا ہدف 30ہزارانڈےمقررکیاگیاتھا،تاہم اب تک صرف ساڑھے تیرہ ہزاربچے چھوڑے گئےہیں،اس وقت بھی بارہ ہزارکے لگ بھگ بچے انڈوں میں افزائش کے عمل سے گذررہے ہیں۔ مادہ کچھووں کی آمدکا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اورابھی مارچ کا پورا مہینہ باقی ہے،جس کے دوران دنیابھر کے دورادراز ساحلی مقامات سے مادہ کچھواانڈے دینے کے لیے کراچی کے ساحلی مقامات کا رخ کریں گی۔
اشفاق میمن کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں سمندری کچھووں کے تحفظ کے وضع کردہ اقدامات کے دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں،جس کا عملی ثبوت بڑی تعداد میں سمندری مادہ کچھووں کی بڑی تعداد کا شہرکے ساحلی مقامات پرافزائش نسل کے لیے رخ کرنا ہے۔
رواں سال 30کے لگ بھگ مادہ کچھووں کو ٹیگ بھی لگائے گئے ہیں۔
The post محکمہ وائلڈ لائف نے سبز کچھوےکےایک ہزار بچے سمندر کےسپرد کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/uZWkqHN
via IFTTT
No comments