Breaking News

اسمارٹ فون کے لیے کم خرچ اور طاقتور ترین خردبین https://ift.tt/2GkaBEE

ہانک کانگ: ایک چھوٹٰی سی جدید کٹ کے ذریعے آپ اپنے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو ایک طاقتور خردبین کے ڈسپلے میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ڈایپل نامی خردبین کو تعلیم، طب اور دیگر صنعتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ پانی میں تیرتے جاندار اور خون کے خلیات بھی ظاہرکرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ کسی بھی شے کو 1000 گنا تک بڑھا کر اس کی بلند معیاری ویڈیو بھی بناسکتے ہیں۔

انتہائی کم خرچ خردبین نہایت بہتر انداز میں مختلف اشیا کو بڑا کرکے دکھاتی ہے۔ تاہم ذیادہ وضاحت سے دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ساتھ مزید لینس خریدے جائیں جو ڈائپل کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ڈائپل کی مضبوطی کا اندازہ کیجئے کہ اگر اسے تیسری منزل سے گرایا جائے تب بھی یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے باقاعدہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس حیرت انگیز ایجاد کی پیٹنٹ (حقِ ملکیت) کی درخواست دی جاچکی ہے۔

یہی کمپنی اس سے قبل خردبینی کِٹ بلپس بھی بناچکی ہے اور اب مزید نئی تبدیلیوں کے ساتھ خردبینی کٹ تیارکی گئی ہے لیکن اس میں مسلسل محنت کے تین برس صرف ہوئے ہیں۔ ڈائپل سسٹم اتنا چھوٹا ہے کہ اسے آپ جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ ڈائپل خردبین کی لمبائی 17 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹٰی میٹر اور موٹائی چار سینٹٰی میٹر ہے۔

اس کی صلاحیت کا اندازہ یوں لگائیے کہ یہ خلیے کی اندر کی تفصیلات بتاسکتا ہے اور بیکٹیریا کو بھی واضح کرتا ہے۔ جبکہ خون کے خلیات جیسے انتہائی باریک نمونوں کو بھی دکھاتا ہے۔

اس سے آبجیکٹوو لینس مائیکرواسکوپی  کے علاوہ مائعات میں ڈوبے جاندار کو دیکھنے کا کام بھی کیا جاسکتا ہے جسے ایمرژن مایکرواسکوپی کہا جاتا ہے۔ جیسے جیسے ڈائپل کمپنی مزید لینس بنائے گی اسے آپ فوری طور پر اپ ڈیٹ بھی کرسکیں گے۔

ڈائپل خردبین اسمارٹ فون کو ایک نئی دنیا دکھانے کے قابل بناتی ہے لیکن ساتھ ہی اس کا فوکل پوائنٹ اتنا بہتر ہے کہ یہ ہر طرح سے  منظر کو فوکس کرتی ہے اور کوئی شے دھندلی نہیں پڑتی۔ ڈائپل کی قیمت صرف 39 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post اسمارٹ فون کے لیے کم خرچ اور طاقتور ترین خردبین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2HDnVVB
via IFTTT

No comments