آسٹریلوی ساحلوں پر بھٹکنے والی 500 میں سے 380 وھیل ہلاک https://ift.tt/eA8V8J
پرتھ: آسٹریلیا کے ساحلوں پر راہ بھٹک کر پھنس جانے والی وھیل کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن چکی ہے۔
بدھ کے رو اچانک 500 پائلٹ وھیل راہ بھٹک کر ساحل پر آگئی تھیں۔ اپنی جسامت اور غیرمعمولی وزن کی وجہ سے یہ وھیل پانی میں نہ جاسکیں اور ان میں سے 380 نے ریت پر ہی دم توڑدیا۔ اس طرح آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں وھیل ہلاک ہوئی ہیں۔
پیر کے روز پہلے 270 وھیل آئیں اور اس کے بعد اسٹران کے ساحلی شہر پر مزید وھیل پھنسی ہوئی ملی تھیں۔ اس سے صرف 10 کلومیٹر دور جنوب میں مزید 200 وھیل دیکھی گئیں اور ان کو فوری طور پر بچانے کا کام شروع کیا گیا۔ تاہم بدھ کی دوپہر تک وہ تمام 200 وھیل مرچکی تھیں۔
تاہم دوسرے مقام پر 50 وھیل بچالی گئیں جبکہ 30 اب تک زندہ ہیں لیکن یہاں بھی مرنے والے کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ آبی حیات کے ماہرین نے عزم کیا ہےکہ جتنا ممکن ہوسکے وھیل کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم 30 وھیل کو جب گہرے پانی میں لے جایا گیا تو ان میں سے کچھ دوبارہ ریت میں آکر پھنس گئیں۔
واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں اکثر وھیل راہ بھٹک کر ریت تک پہنچ جاتی ہیں اور بے حس و حرکت ہوجاتی ہیں۔ ماہرین نے اسے آسٹریلوی ساحل پر وھیل کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
The post آسٹریلوی ساحلوں پر بھٹکنے والی 500 میں سے 380 وھیل ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3mMOhEC
via IFTTT
No comments