Breaking News

یہ دنیا کی ’سب سے سیاہ‘ مچھلی ہے https://ift.tt/eA8V8J

لاس اینجلس: امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سمندر کی اتھاہ و تاریک گہرائیوں سے اب تک کی سیاہ ترین مخلوقات دریافت کی ہیں مگر ان میں بھی ایک مچھلی ایسی ہے جسے بلاشبہ ’سب سے سیاہ‘ جانور قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی کھال پر پڑنے والی 99.5 فیصد روشنی جذب ہوجاتی ہے۔

مشہورِ زمانہ ’’اسمتھسونیئن انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی یہ تحقیقی مہم کیرن اوسبورن کی سربراہی میں گزشتہ چند ماہ سے بحرِ اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں خصوصی آبدوزوں کے ذریعے غوطہ زن تھی۔

سطح سمندر سے کئی کلومیٹر گہرائی میں جاکر، جہاں سورج کی روشنی بالکل بھی نہیں پہنچ سکتی، ماہرین کی اس ٹیم کو انتہائی سیاہ رنگت والی 16 مختلف مخلوقات ملیں، مگر ان میں سے ایک خوفناک قسم کی مچھلی سب سے زیادہ سیاہ نکلی کیونکہ یہ خود پر پڑنے والی روشنی کا 99.5 فیصد حصہ جذب کرلیتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی تصویر کھینچنا بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے۔

سمندر کی تاریک گہرائیوں سے ہونے والی ان دریافتوں کی تفصیل ریسرچ جرنل ’’کرنٹ بائیالوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

The post یہ دنیا کی ’سب سے سیاہ‘ مچھلی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/39mxu4T
via IFTTT

No comments