آگمینٹڈ ریئلٹی عینک سے فون، لیپ ٹاپ اور گیم 200 انچ اسکرین پر دیکھیں! https://ift.tt/2Zz0vaq
ٹیکساس: تیار رہیں کہ آگمینٹڈ ریئلٹی عینک ایک نئے انقلاب سے دوچار ہورہی ہے اور اب صرف سادہ عینک کی بدولت، فون، لیپ ٹاپ، گیم کونسول، کو مجازی طور پر آنکھوں کے سامنے 200 انچ تک فور کے اسکرین پر عین تھری ڈی انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا۔ اگر اب بھی آپ حیران نہ ہوئے ہوں تو یہ عینک ڈرون کی فوٹیج براہِ راست آٹھ میٹر اسکرین پر مجازی طور پرظاہر کرسکتی ہے۔
اس پروجیکٹ کو مجازی دنیا (ورچول ورلڈ) کی سب سے حیرت انگیز اختراع قرار دیا جارہا ہے ۔ 2019 میں اسے امریکی کمپنی ڈریم ورلڈ نے انٹرنیٹ چندے (کراؤڈ فنڈنگ) کے لیے پیش کیا تھا اور یہ انڈی گو گو ویب سائٹ کی تاریخ میں آگمینٹڈ ریئلٹی کی مد میں سب سےتیزی سے فنڈنگ حاصل کرنے والا منصوبہ بن گیا جس کی مالی مدد تین ہزار افراد نے کی ہے۔
لیپ ٹاپ ہوں یا فون، ہم ان پر ڈجیٹل مواد اور فلمیں وغیرہ دیکھتے ہیں لیکن ان کی اپنی حد ہے، اب ہینڈ فری انداز میں آپ محض ایک عینک کے ذریعے 200 انچ اسکرین پر تھری ڈی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ پھر فائیو جی کی آمد سے فون اور دیگر آلات بھی زیادہ ڈیٹا لےجانے اور ظاہر کرنے کے قابل ہوچکے ہیں۔
اسے دنیا کا پہلا دستی اور ذاتی فورکے آگمینٹڈ ریئلٹی سسٹم کہا گیا ہے جو پورے خاندان کے لیے بنایا گیا ہے۔ پلگ اینڈ پلے سسٹم کی بدولت آپ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، گیم کونسول، ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کے تمام مندرجات اپنی آنکھوں کے سامنے ایک اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آس پاس بیٹھے افراد کو اس کا کوئی احساس نہیں ہوتا اور پرائیوٹ انداز میں کسی بھی جگہ آپ ویڈیو کال اور دیگر معلومات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ڈریم گلاس سے فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو تھری ڈی انداز میں 6 میٹر وسیع مجازی اسکرین پر دیکھئئے یا پھر مار دھاڑ سے بھرپور گیم کھیلیں۔ اس اہم ایجاد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل ویڈیو ضرور دیکھیں۔
ایک تعلیمی تحفہ
اس عینک کی بدولت بچے آن لائن کلاسوں سے پڑھ سکتے ہیں اور ورچول ریئلٹی کے ذریعے تھری ڈی ماحول میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نیلی روشنی (بلیو لائٹ) روکنے کا خاص فلٹر لگایا گیا ہے۔
عینک کی بدولت یو ایچ ڈی ریزولوشن پر تمام ویڈیوز اور مندرجات دیکھے جاسکتے ہیں۔ عینک کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ صرف ایک کلک سے یہ اسٹارٹ ہوجاتا ہے اور یوں آپ کو خوبصورت رنگوں سے بھرپور ایک ڈجیٹل دنیا میں لے جاتا ہے۔ جس رضاکار نے بھی تھوڑی دیر کے لیے اسے دیکھا وہ اس کا دیوانہ ہوگیا ہے۔
ڈریم گلاس کی قیمت 379 ڈالر رکھی گئی ہے۔
The post آگمینٹڈ ریئلٹی عینک سے فون، لیپ ٹاپ اور گیم 200 انچ اسکرین پر دیکھیں! appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2Wvhh8t
via IFTTT
No comments