واٹس ایپ بہترین فیچرز کا گلدستہ جلد ہی پیش کرے گا https://ift.tt/31RD5yx
سان فرانسسكو: دنیا میں انٹرنیٹ کالنگ کی مشہور ایپ، واٹس ایپ نے کئی اہم اور زبردست فیچرز بہت جلد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں بعض صارفین کے مطالبے پر شامل کئے جارہے ہیں۔
ان فیچرز میں کیو آر کوڈ، اینی میٹڈ اسٹکرز، ڈیسک ٹاپ اور ویب کے لیے ڈارک موڈ، گروپ کالنگ کے ایک نئے بٹن، 8 افراد سے ایک کلک پر کال کرنے اور ویڈیو میکسمائزیشن کے آپشن شامل ہیں۔
اب دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور اب صارفین کیو آر کوڈز کا باہمی تبادلہ بھی کرسکیں گے۔ تاہم ڈارک موڈ کے متعلق ایک عرصے سے تقاضہ کیا جارہا تھا جو اب فون اور ویب دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔ اگرچہ یہ مارچ میں اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے پیش کردیا گیا تھا لیکن اب اسے ویب کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دوسرا اہم فیچر اینی میٹڈ اسٹکرز کا ہے جو گفتگو کو مزید بہتراور پرلطف بنائیں گے۔ پھر ایک وقت میں 8 افراد کی گروپ کالنگ اپنی جگہ ایک اہم فیچر ہے۔ ایک اور اہم اختراع اسٹیٹس فیچر ہے جسے جس میں ٹٰیکسٹ، تصاویر، ویڈیو اور گفس شیئر کرائے جاسکیں گے لیکن وہ 24 گھنٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام فیچرز اگلے چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گے اور کیو آر کوڈز ویب لنکس اور پتوں کی شمولیت میں مدد دیں گے اور ان کی بدولت دوستوں کے فون نمبر اور نام فون میں محفوظ کرنے میں بہت سہولت مل سکے گی۔
The post واٹس ایپ بہترین فیچرز کا گلدستہ جلد ہی پیش کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2Z5W0nw
via IFTTT
No comments