اداروں کے خلاف مہم، پی ٹی اے نے 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد یو آر لنک بلاک کردیں https://ift.tt/E0tFUpW
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد اور اداروں کے خلاف کی جانے والی منفی مہم میں ملوث 11 لاکھ 35 ہزارسے زائد یو آر ایل بلاک کردی ہیں۔
دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کو 12 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹس کے خلاف درج کرائی گئیں تھیں جنہیں پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کردیا گیا۔
ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف 65 ہزار 122 شکایات ملیں، جن میں سے 63 ہزار غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کی گئیں۔ جبکہ ٹوئٹر کے حوالے موصول ہونے والی 63 ہزار شکایات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 فیصد مواد کو ہٹادیا گیا، اور 31 ہزار 860 لنکس بلاک کردیے گئے۔
پی ٹی اے دستاویز کے مطابق یوٹیوب نے 36 ہزار ویڈیوز اور لائیکی نے بھی 900 سے زائد لنکس بلاک کیا ہے۔
The post اداروں کے خلاف مہم، پی ٹی اے نے 11 لاکھ 35 ہزار سے زائد یو آر لنک بلاک کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2x8EI4J
via IFTTT
No comments