یہ جادوئی ڈبہ آپ کی عینک خود صاف کرسکتا ہے https://ift.tt/3yqQ6LX
نیویارک: بسا اوقات عینک کے عدسے پرلگنے والے دھبے بڑی مشکل سے دور ہوتے ہیں اور کئی بار کپڑا رگڑنے کے باوجود بھی براجمان رہتے ہیں۔ اب اس کا حل ’لینس ایچ ڈی‘ کی صورت پیش کیا گیا ہے جو عینک سے ہرطرح کے دھبے اور گردوغبار کو بڑی حد تک صاف کرکےعینک کو شفاف بناتی ہے۔
لینس ایچ ڈی بنانے والوں نے اسے عینک صاف کرنے کا ایک اسٹیشن قراردیا ہے۔ اس میں چار موٹریں لگی ہیں جن کی بیرونی سطح نرم فوم کے گول ٹکڑے لگے ہیں جو موٹر کے بل پر گھومتے ہیں۔ اس کے اوپر نرم اور خاص قسم کا کپڑا لگا ہے۔ بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ بہتر نتائج کے لیے فوم پر پانی کا اسپرے کیجئے اور اس کے بعد ڈبے میں چشمہ رکھنے کے بعد اسے بند کردیں۔
اندر کا نظام ازخود چلتا ہے اور موٹریں گھومتی ہیں اور دھیرے دھیرے چشمے سے گرد، تیل اور دھول مٹی کو صاف کردیتی ہیں۔ موٹریں عین اسی طرح گھومتی ہیں جس طرح واشنگ مشین کا پہیہ گھومتا ہے۔ اس میں سب سے بڑا کمال بیرونی کپڑے کا ہے جس میں ’خردریشے‘ یا مائیکروفائبر استعمال کئے گئے ہیں جو بہت نرمی سے دھول مٹی اور چکنائی صاف کرکے عینک کو شفاف بناتےہیں۔ واضح رہے کہ کپڑے کے ریشوں کی موٹائی انسانی بال سے بھی 100 درجے کم ہیں اور یوں شیشے پر کوئی خراش یا نشان نہیں پڑتا۔
میلے ہونے پر آپ اسفنج اور کپڑے کو نکال کر دھوسکتے ہیں جو فوری طور پر صاف ہوجاتے ہیں اور دوبارہ عینک کو شفاف بناتے ہیں۔
The post یہ جادوئی ڈبہ آپ کی عینک خود صاف کرسکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3gP9lsC
via IFTTT
No comments