Breaking News

گوگل نے ٹیکسٹ پیغامات کو شیڈول کرنے کیلیے فیچر متعارف کرا دیا https://ift.tt/3ka7yzj

کیلی فورنیا: گوگل میسیج میں اب اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اپنے تحریر شدہ پیغامات کو بعد میں کسی مقررہ وقت پر بھیجنے کے لیے شیڈول کرسکتے ہیں۔

گوگل میسجز نے ٹیکسٹ پیغامات کو شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ موبائل فون رکھنے والے ایسے صارفین کے لیے کار آمد ہے جو اپنے ٹیکسٹ پیغامات ٹائپ تو کرنا چاہتے ہیں لیکن فوری طور پر بھیجنا نہیں چاہتے۔ جیسے کوئی سالگرہ مبارک یا کسی خاص دن کا پیغام کسی خاص وقت پر بھیجنا چاہیں تو اس فیچر سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے گوگل میسجز مختلف فیچرز پیش کرتا ہے جن میں شیڈولنگ میسجز اور ٹیکسٹ کی خودکار درجہ بندی شامل ہے۔ اینڈرائیڈ موبائل فونز پر ٹیکسٹ میسجز کو شیڈول کرنے کا طریقہ درج زیل ہے۔

1. سب سے پہلے پیغامات ایپ کھولنے کے لیے آئیکن پر ٹیپ کریں پھر اسی کے آئیکن پر ٹیپ کرکے پیغامات شروع کریں۔

2. اپنا پیغام تحریر کریں۔

Google Messages 1

3- پیغام بھیجنے کے لیے تیر کے نشان والے سینڈ بٹن کو دبا کر رکھیں اور جیسے ہی ایک چھوٹی ونڈو کھلے تو اس میں سے پیغام کو بھیجنے کا وقت منتخب کرلیں۔

4- اگر آپ دیئے گئے اوقات کار سے الگ وقت منتخب کرنا چاہتے ہیں تو ’’ Pick date and time‘‘ پر کلک کریں اور وہ وقت ٹائپ کریں جس پر میسیج بھیجنا چاہتے ہوں۔

Google Messages 2

جن صارفین کے پاس گوگل میسیج دستیاب نہ ہو وہ گوگل کے پلے اسٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے نت نئے فیچرز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

The post گوگل نے ٹیکسٹ پیغامات کو شیڈول کرنے کیلیے فیچر متعارف کرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3j2WYL5
via IFTTT

No comments