Breaking News

اب اس ہوائی بجلی گھر کو ساتھ لے کر گھومیں https://ift.tt/eA8V8J

ڈنمارک: ریگستان ہو یا ساحلِ سمندر اب ہر جگہ ہوا سے بجلی تیار کرنے والا وِنڈ ٹربائن بنالیا گیا ہے جسے صرف 15 منٹ میں لگایا جاسکتا ہے اور یہ 200 سے 600 واٹ بجلی تیار کرسکتا ہے۔

اگرچہ وِنڈ ٹربائن قابلِ تجدید ذریعہ توانائی کا اہم طریقہ ہے لیکن اس کا نام سنتے ہی بھاری بھرکم ٹاوراوردیوہیکل پنکھڑیوں کا خیال آتا ہے۔ لیکن اب ڈنمارک کے ایک انجینیئرنے کائٹ ایکس نامی کمپنی بنائی ہے۔ وہ اس سے پہلے موبائل فون چارج کرنے والی ہوائی پنکھڑیاں بناچکے ہیں اور بجلی بنانے والی پتنگ بھی انہی کی ایجاد ہے۔

اس ہلکی پھلکی ونڈؑ ٹربائن میں گلاس فائبر سلاخیں ہیں اور اس کی پنکھڑیاں ری سائیکل پلاسٹک اور ای پی ایس فوم سے بنی ہیں۔ پھر نائلون کی پٹیوں سے باندھ کر اسے ایستادہ کیا جاسکتا ہے۔ پنکھڑیوں کا قطر چار میٹر ہے اور مجموعی طور پر اس کی اونچائی چھ میٹر ہے۔ اس سے براہِ راست بجلی کے حصول کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی بیٹری میں بھی بجلی جمع کی جاسکتی ہے۔

اس ونڈ ٹربائن کو کسی بھی جگہ باآسانی لگایا جاسکتا ہے، خواہ وہ پکنک کا خیمہ ہو یا پھر آپ کا اپنا ہوا دار گھر ہی کیوں نہ ہو۔ کائٹ ایکس کے دو ماڈل بنائے گئے ہیں اگر ساڑھے پانچ میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے تو یہ دوسو واٹ بجلی بناسکتا ہے۔ اگر ہوا کی رفتار بڑھ جائے تو دوسرا ماڈل 600 واٹ بجلی تیار کرتا ہے۔

200 واٹ بجلی بنانے والا ماڈل چند روشنیاں، لیپ ٹاپ اور چھوٹا فریج چلانے کے لیے کافی ہے۔ جبکہ دوسرا ورژن مزید بڑے آلات چلاسکتا ہے۔ تاہم 200 واٹ ماڈل کی قیمت 1200 ڈالر ہے جبکہ بڑے ماڈل یعنی 600 واٹ ماڈل کی قیمت 1750 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post اب اس ہوائی بجلی گھر کو ساتھ لے کر گھومیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qEi2bk
via IFTTT

No comments