آئی ٹی صنعتوں کیلیے اکنامک زون بنانے کی تجویز منظور https://ift.tt/eA8V8J
لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے 50 ایکڑ زمین پر آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ صنعتوں کیلئے اسپیشل اکنامک زون بنانے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کی زیرصدارت پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اور کامسٹس یونیورسٹی کے مابین معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پی سی ایس آئی آر لیب کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں سیکرہٹری لیبر سمیت دیگر افسران اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔
فواد چوہدری کی جانب سے 50 ایکڑ زمین پر آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ صنعتوں کیلئے سپیشل اکنامک زون بنانے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سپیشل اکنامک زون سے حاصل ہونے والی آمدنی یونیورسٹی کی ڈویلپمنٹ اور طلباء پر خرچ کی جائے گی، اکنامک زون نہ صرف صنعتی ترقی میں معاون ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس کیلئے اکنامک کونسل آف پاکستان اور محکمہ صنعت و تجارت پنجاب سے بات کریں گے۔
انصر مجید نے کامسٹس یونیورسٹی میں مزدوروں کے بچوں کیلئے کوٹہ بڑھانے کی تجویز دی جس پر مزید بات چیت کے بعد معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کے بچوں کو بہترین اداروں میں تعلیم فراہم کر رہا ہے۔کامسٹس یونیورسٹی میں ورکرز کوٹہ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو سالانہ 32کروڑ سے زائد کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کے کوٹہ اور اسکالرشپس کی تعداد سے متعلق کامسٹس یونیورسٹی انتظامیہ اور محکمہ لیبر معاملات طے کریں گے۔ ٹیلنٹ سکالرشپ میں شفافیت کیلئے تمام پراسیس کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق مزدوروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ تحریک انصاف دو نہیں ایک پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
The post آئی ٹی صنعتوں کیلیے اکنامک زون بنانے کی تجویز منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3csovlL
via IFTTT
No comments